• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان خواتین کو ماں کی طرح دیکھتے ہیں، سینیٹر شہزاد وسیم


سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خواتین کو بااختیار کرنے پر کام کیا، عمران خان خواتین کو ماں کی طرح دیکھتے ہیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ آپ کی حکومتیں تین مرتبہ رہ کر بھی یہ نہ کر سکیں، آپ ہمیں بھاشن دیں گے۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین سے پوچھیں انھیں جماعت میں کتنی عزت دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ اپنے چوہے اور حج گنیں۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پاکستان کی واضح خارجہ پالیسی ہے، عمران خان نے کہا ہم دوستی کریں گے غلامی نہیں۔

صدمہ ہوا  ہمارے وزیراعظم نے ایسا کہا

وزیر اعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے بارے میں بیان پر پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کسی مرد کو یہ حق نہیں کہ وہ خواتین کے خلاف جنسی تشدد اور جرائم کا الزام خواتین یا اُن کے لباس پر عائد کرے۔

شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صدمہ ہوا ہے کہ ہمارے وزیراعظم نے ایسا کیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کیا عمران خان نہیں جانتے کہ ایسا کہہ کر اُنہوں نے خواتین پر ظلم کرنے والوں کو اپنے جرائم کے جواز کے لیے نیا بیانیہ فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزیر اعظم کے لیے اس طرح کی بات کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ وزیر اعظم کا یہ بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ اور قابلِ مذمت ہے۔

تازہ ترین