سکھر میں مویشی چَرانے والے 4 بچے مال گاڑی سے ٹکرا گئے

June 21, 2021

سکھر کے قریب منڈو دیرو اسٹیشن کے قریب مویشی چَرانے والے چار بچے مال گاڑی کی زد میں آگئے۔

حادثے میں دو بچے جاں بحق، جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق روہڑی کے قریب منڈو ڈیرو ریلوے اسٹیشن کے مقام پر مویشی چراہتے ہوئے چار بچے آرام کرنے ٹریک پر بیٹھے تھے کہ کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کی زد میں آگئے۔

دو بچے عبدالحمید اور عبدالفتح چوہان موقع پر ہی جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے۔ جنہیں تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچادیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے دونوں بچی کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔