عالمی فادرز ڈے پر شوبز شخصیات کے اپنے والد کے نام خصوصی پیغامات

June 22, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں اتوار کو فادرز ڈے یعنی والد سے محبت کے اظہار کا دن منایا گیا۔اس دن جہاں دیگر افراد فادرز ڈے کے موقع اپنے والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا اوران کی خدمت کرنے اور انہیں وقت دینے کا عزم اظہار کیا، وہیں پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی کچھ خصوصی پیغامات شیئر کیے ۔اداکار فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘پاپا میں آپ کو یاد کررہا ہوں’۔اداکار جنید خان نے اپنے بچوں اور والد کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ‘میرے والد کی موجودگی میری سب سے بڑی طاقت ہے، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے اور جب میں اس پر عمل کرتا ہوں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں کتنا خوش قسمت ہوں’۔انہوں نے مزید لکھا کہ ‘زندگی سے متعلق اتنا کچھ سکھانے کے لیے شکریہ ابو، میں اُمید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اپنے بچوں کو بھی ویسے ہی محبت دے سکوں جو مجھے ملی’۔محب مرزا نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنی بیٹی میسا کا نام لکھ کر ایک پوسٹ شیئر کی۔اداکار سلیم شیخ نے اپنی 2 بیٹیوں کے ساتھ فادرز ڈے منانے کی تصاویر شیئر کیں۔اداکار عمران عباس نے اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘تو مسکرا جہاں بھی ہے تو مسکرا’۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ‘پاپا آپ نے میرے دل میں ایک خلا چھوڑ دیا ہے جو اس وقت تک نہیں بھر سکتا جب تک ہم دوبارہ نہیں ملیں گے، والد کا دن مبارک’۔ اعجاز اسلم نے اپنے والد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے فادرز ڈے کی مبارکباد دی۔اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘لیجنڈ، ٹریولر، کھیلوں کے شوقین، فیشن آئیکون، ریڈر کو فادرز ڈے مبارک، آپ کا وقت، سخاوت، دانشمندی، علم اور بچوں کے ساتھ صبر و تحمل کا حق ادا ہوا ہے، آپ کے بچے ہیروز ہیں میں ہمیشہ آپ سے محبت کروں گی، ہر چیز کیلئے آپ کا شکریہ ڈیڈ’۔علی ظفر نے اپنے مرحوم والد کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ایک عظیم والد، آرٹ اور ڈیزائن محمد ظفراللہ نے مجھے یہ سبق دیا تھا کہ’کوئی کچھ بھی کہتا ہے اس سے کبھی بھی متنفر نہ ہوں، ہر چیز ختم ہوجائے گی، صرف فن باقی رہے گا، بس اپنا کام کرتے رہیں’۔