ایرانی والی بال کوچ کل پاکستان پہنچیں گے

June 22, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال ٹیم کے نئےکوچ ایران کے رحمان محمدی بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ سات دن قرنطینہ کے بعد اسلام آباد میں ایشین والی بال چیمپئن شپ کے لئے جاری قومی کیمپ میں اپنی ذمے داری سنبھال لیں گے، پاکستان والی بال فیڈریشن نے ان کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا ہے ۔وہ جونیئر کھلاڑیوں کی بھی کوچنگ کریں گے۔انہیںپانچ ہزار ڈالرز ماہانہ ادا کیے جائینگے۔