ہوٹل چاکلیٹ نے بیوٹی پروڈکٹ بزنس چار پونڈ میں خرید لیا

June 22, 2021

لندن (پی اے) ہوٹل چاکلیٹ نے بیوٹی پروڈکٹ بزنس کو چاکلیٹ کے ایک بکس کی قیمت سے بھی کم قمیت میں خرید لیا ہے۔ کنفیکشنر کا کہنا ہے کہ اس نے پانچ سال پرانی کمپنی رابوٹ 1745 کیلئے صرف 4 پونڈ ادا کئے جو گزشتہ سال 400000 پونڈ کے خسارے میں تھی۔ ہوٹل چاکلیٹ کی ویب سائٹ پر چاکلیٹ کے سستے ترین بکس کی قیمت پانچ پونڈ ہے۔ چاکلیٹ میکر کے پاس پہلے ہی رابوٹ کے تقریباً نصف شیئرز تھے۔ اس نے 2016 میں اپنے چیئرمین اینڈریو جیری کے ساتھ مل کر بزنس شروع کرنے میں مدد دی تھی۔ سینٹ لوسیا میں کمپنی کے کاکائو فارم سے متاثر ہو کر بیوٹی پروڈکٹس کی رینج شروع کرنے کا خیال پیدا ہوا تھا۔ مسٹر جیری کو اپنے 40 فیصد سٹیک سے تقریباًتین پونڈ ملیں گے جبکہ باقی انویسٹرز تقریباً ایک پونڈ کی رقم کو شیئر کریں گے۔ تاہم چیئرمین اس ڈیل سے باہر بہت زیادہ توقع کرسکتے ہیں۔ ہوٹل چاکلیٹ جیری کے سٹیک خریدنے کے بعد رابوٹ کو فراہم کئے گئے قرض انہیں ادا کرے گا۔ ہوٹل چاکلیٹ میں ان کے 200000 شیئرز کے ساتھ 744000 پونڈ کی ادائیگی کی جائے گی۔ جس سے ان کے سٹیک بڑھ کر تقریباً 40 فیصد ہو گئے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ لبروم کے اینالسٹ ویان برائون نے کہا کہ مکمل ملکیت اونرشپ کی منتقلی سے گروپ کو کامیابی کے ساتھ اپنی ایوارڈ یافتہ بیوٹی رینج کی تیاری جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جو خاص طور پر برطانیہ کے چینلز، سینٹ لوسیا اور جاپان میں مشہور ہے۔ علاوہ ازیں دیگر چاکلیٹ پلیئرز کے مقابلے میں جاری برانڈ کو بڑھانے اور نقطہ امتیاز کی سپورٹ ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ آپریشنز کے انضمام سے ہم آہنگی پیدا ہوسکتی ہے جس کے نتیجے میں رابوٹ موجودہ معمولی نقصان کے مقابلے میں منافع کمانا شروع کردے گی۔