آئین کے نفاذ سے ہی بحرانوں کا خاتمہ ہو گا ، لیاقت بلوچ

June 22, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ کی نعمتوں اور وسائل سے مالا مال ہے۔ نا اہل مفاد پرست حکمران ٹولوں نے ریاستی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ سوشلزم ، سیکولرازم اور مفاد پرست اسلوب سیاست نے پاکستان کے قیام کے مقاصد اور دو قومی نظریہ کو دھندلا دیا ہے۔ قرار داد مقاصد اور آئین پاکستان سے انحراف سے قومی وحدت اور ملی اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ علماءاور نوجوان عوام میں با اصول دینی نظریاتی لہر پیدا کریں۔ آئین کے مکمل نفاذ سے ہی بحرانوں کا خاتمہ ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماءمشائخ کانفرنس طارق ٹا ؤن جامعہ مسجد اور لاہور میں جے یو آئی یوتھ کی کور کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔