پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولوں میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ

June 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے زیر اہتمام صوبہ کے مختلف اضلاع میں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا ہےیہ ٹیسٹ سات اضلاع لاہور، پاکپتن، لیہ، لودھراں، ملتان، راجن پوراور وہاڑی سے شروع کیا گیا ہے پہلے دن 446کے قریب سکولوں کے 23ہزار 5 سو 81بچوں کا ٹیسٹ لیا گیا ہے 300 سے زائد پیف افسران اور25سوسے زائد انویجیلیٹرز حصہ لیں گے اس کے ساتھ ساتھ ایم ڈی پیف کی ہدایت پر پیف کے سینئر افسران بھی ہر ضلع میں جا کر سکولوں کا سرپرائز وزٹ کر رہے ہیں ٹیسٹ کے پہلے ہی دن ایم ڈی پیف اسد نعیم نے ایجوکیشن وؤچر سکیم کےسکول کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ کیو اے ٹی کے دوران بچوں سے شفقت سے پیش آئیں اور خوشگوار ماحول میں ٹیسٹ لیں تاکہ بچے خوف کی فضاء سے نکل کر اچھے ماحول میں کیو اے ٹی دے سکیں اگر کوئی بچہ ٹیسٹ کے دوران لیٹ ہو جاتا ہے تو اُسے کیواے ٹی میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے کوالٹی ایشونس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔