حکومت نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کررہی ہے، انور زیب خان

June 22, 2021

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰۃ وعشرانورزیب خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیراعلی محمود خان کی ذاتی دلچسپی پر موجودہ تحریک انصاف اور اس ضمن میں پی ٹی آئی حکومت موجود تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ نئے ضم اضلاع کو دوسرے ترقیاتی اضلاع کے برابر لاکرکھڑا کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے خیبر پختونخوا میں 22-2021 کا مالیاتی بجٹ پیش کیا جوکہ عوام دوست بجٹ ہے اور صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ایسا بجٹ پیش کیا جس سے تمام طبقے مستفید ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں بندوبستی اضلاع کے ساتھ ساتھ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی خوشحالی اور ترقی کیلیے بھی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس سے ضم اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ ہوگا اور ترقی کی دوڑ میں شامل ہوجائیگا ۔