افغان فورسز کےدو صوبوں میں فضائی حملے، 64 طالبان ہلاک

June 22, 2021

افغان فورسز کےدو صوبوں میں فضائی حملوں میں 64 طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کےمطابق صوبے ہرات کے ضلع پشتون زرغون میں گذشتہ رات فضائی حملےمیں 50طالبان ہلاک ہوئے جبکہ حملے میں دھماکا خیز مواد سے لدی کار سمیت 4 گاڑیاں ،10موٹرسائیکلیں اور بڑی تعداد میں اسلحہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔

دوسری جانب صوبے سمنگان کے ضلع فیروز نخچیرا میں گذشتہ رات ہوئے فضائی حملےمیں 14طالبان ہلاک ہوئے جبکہ طالبان کی ایک پناہ گاہ اور اسلحہ ڈیو بھی تباہ کیا گیا۔