بابر اعوان نے حالیہ قانون سازی پر قانونی پوزیشن بیان کی، فواد چوہدری

June 23, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بابر اعوان نے حالیہ قانون سازی پر قانونی پوزیشن بیان کی۔ پارلیمنٹ کی کمیٹی اسی لیے بنی ہے کہ اگر حکومتی بل کو واپس لایا جاسکے تو ہم لے آئیں۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بل واپس نہ بھی ہوا تو ہم سینیٹ میں بیٹھ کر ترمیم کرنے پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہی نے آصف زرداری سے ملاقات کرنے سے پہلے حکومت کو آگاہ کیا تھا، ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔