شاہین مارکیٹ کی 413 دکانوں کی نیلامی کا عمل شروع

June 23, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کی جانب سے شاہین مارکیٹ کی 413 دکانوں کی نیلامی کا عمل شروع کردیا گیا ہے، آج میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے ممتاز آباد فتر میں ابتدائی طور پر 40دکانوں کی نیلامی ہوگی، 20 زیر ٹینکی جبکہ 20شاہین مارکیٹ کی دکانیں نیلامی میں شامل کی جائیں گی، نیلامی کیلئے بڈرز کو 1لاکھ روپے زیر ضمانت جمع کرانا ہوں گے، دکانوں کی نیلامی ماہانہ 12ہزار روپے سے شروع کی جائے گی، 12 دن تک دکانوں کی نیلامی کا عمل کیا جائے گا۔