امریکی حکام کل ترکی کا دورہ کریں گے

June 23, 2021

کابل ایئرپورٹ سیکیورٹی سےمتعلق مذاکرات کے لئے امریکی حکام کل ترکی کا دورہ کریں گے۔

خبرایجنسی کےمطابق امریکی دفاعی حکام ترک حکام سے افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سکیورٹی سے متعلق بات چیت کرینگے۔

امریکی حکام کےدورہ ترکی سےمتعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔