وکیل پر کتوں کا حملہ، مالک کی ضمانت میں مزید توسیع

June 23, 2021


کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے سینئر وکیل پر حملہ کرنے والے کتوں کے مالک ہمایوں علی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 25 جون تک توسیع کردی۔

وکیل مدعی مقدمہ نعیم قریشی نے عدالت میں کہا کہ ملزم کی جانب سے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں دیا گیا ہے، ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور اس کا پاسپورٹ ضبط کیا جائے۔

عدالت نے کتوں کےمالک ہمایوں علی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں دو پالتو کتوں نے سینئر وکیل مرزا اختر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ چہل قدمی کر رہے تھے۔