ہانگ کانگ:اخبار ایپل ڈیلی کا اشاعت بند کرنے کا اعلان

June 23, 2021

نئے نیشنل سیکیورٹی قانون کے تحت ہانگ کانگ کے جمہوریت حامی اخبار ایپل ڈیلی کیخلاف ایکشن، اخبار نے اپنی اشاعت بند کرنے کا اعلان کر دیا، کل اخبار آخری مرتبہ شائع کیا جائے گا۔

ہانگ کانگ کے جمہوریت حامی اخبار ایپل ڈیلی نے اپنی اشاعت بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخبار نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے تمام آپریشنز آج رات سے روک دے گا اورکل ایپل ڈیلی کی اشاعت کا آخری دن ہوگا۔

ایپل ڈیلی کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹس بھی آج رات سے روک دی جائیں گی۔

اس سے قبل اخبار کے بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ اخبار کی 26 جون کو اشاعت آخری ہوگی، نئے نیشنل سیکیورٹی قانون کے تحت اخبار کے اکاؤنٹس منجمد اور عملے کی گرفتاری پر یہ اقدام سامنے آیا ہے۔