خیبر پختونخوا: 4 لاکھ 8 ہزار 760 افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی، محکمہ صحت

June 23, 2021

خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 8 ہزار 760 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔

صوبہ میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 8 ہزار 760 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

صوبے میں 5 لاکھ 31 ہزار 527 افراد کو سائنو فارم کی پہلی خوراک جبکہ 2 لاکھ 58 ہزار 561 افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں 7 لاکھ 30 ہزار 650 افراد کو سائنو ویک کی پہلی اور 68 ہزار903 افراد کو سائنو ویک کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔

اسی طرح 80 ہزار 789 افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں ایک لاکھ 48 ہزار 345 افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک جبکہ 507 افراد کو اسٹرازینیکا کی دوسری ویکسین دی جا چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 3 ہزار 587 شہریوں کو پاک ویک کی پہلی ڈوز جبکہ 60 افراد کو فائیزر ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔