کلین اینڈ گرین پاکستان ، این ٹی ڈی سی ایک لاکھ پودے لگائے گی

June 24, 2021

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وزیراعظم کے اقدام کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ(این ٹی ڈی سی) اپنے 500 کے وی اور 220 کے وی گرڈسٹیشنز پر 1 لاکھ پودے لگائے گی۔ اس سلسلے میں زیرتعمیر 500 کے وی گرڈ سٹیشن فیصل آباد ویسٹ میں منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی انجینئر محمد ایوب نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور ملکی اداروں کی بھرپور کاوشوں سے ماحولیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ اور گرین ہاؤس گیسز کے خطرات سے نمٹا جاسکتا ہے۔