فیملی کورٹ سے جاری خلع کے فیصلےناقابل اپیل ہوتے ہیں ،لاہور ہائیکورٹ

June 24, 2021

لاہور(وقائع نگارخصوصی، جنگ نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے خلع سے متعلق قانونی نکات پر فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ میں ہربنس پورہ کے شہباز نے بیوی فاخرہ کی جانب سے خلع کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہےکہ فیملی کورٹ سے جاری خلع کے فیصلے ناقابل اپیل ہوتے ہیں اور فیملی کورٹ ایکٹ کے تحت اپیل کا حق نہ دینا بیوی کو لمبی مقدمے بازی سے بچانا ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا بیوی کو خاوند کے ساتھ رہنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔