نشہ آور سیرپ سمگل کرنے والے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل خارج

June 24, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق نے 23 لٹر نشہ آور سیرپ اور 2800 ٹیکے سمگل کرنے والے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل خارج کردی۔، عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم زاہد لطیف فیصل آباد سے نشہ آور دوائیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔