کشمیریوں نے دہلی میں مودی کا نیا ڈرامہ مسترد کردیا، سراج الحق

June 24, 2021

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہکشمیریوں نے دہلی میں مودی کا نیا ڈرامہ مسترد کردیا۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمرانوں نے کشمیریوں کی کھل کر مدد نہیں کی۔

موجودہ حکومت کے حالیہ بجٹ پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تاجروں نے بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار مسترد کردی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ آٹا مزید مہنگا ہوا تو ذمہ دار حکمران ہوں گے۔