آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات

June 24, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی اور افغان امن عمل کی تازہ ترین صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، جرمن وزیرخارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے جرمنی کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا، فیکلٹی اور طلبا سے خطاب میں خطے اور پاکستان کی سیکیورٹی کے تناظر پر روشنی ڈالی۔