گلشن اقبال، شوہر کے قتل کے الزام میں بیوی گرفتار

June 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں ساٹھ سالہ حق نواز کے قتل میں اسکی بیوی ساجدہ کو گرفتار کرلیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ ساجدہ کی ایک رکشا والے سے دوستی تھی جس کا مقتول کو معلوم ہوگیا تھا اور مقتول نے اس بات پر ساجدہ کوتشدد کا نشانہ بنایا تھا،گزشتہ روز مقتول کام پر جانے کیلئے نکلا تو رکشا ڈرائیور رمضان اور اسکے ساتھی اللہ دتہ نے اسےفائرنگ اور تشدد کرکےقتل کردیا، عینی شاہد کے مطابق دو افراد رکشا میں آئےتھے جن کا پہلے حق نواز سے جھگڑا ہوتا رہا ، رکشا ڈرائیور نے پستول نکال کر فائر کیا۔