عثمان کاکڑ جمہوریت کی مضبوط آوازتھے‘ اسلم رند

June 25, 2021

کوئٹہ(پ ر)مسلم لیگ ن کے رہنما میر محمد اسلم رندنے پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عثمان خان کاکڑ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ جمہوریت کی ایک مضبوط آواز اور عوامی حقوق کی جدوجہد کے صف اوّل کے سپاہی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک محب وطن سیاسی اور سماجی رہنما تھے انہوں نےبلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی انہوںنے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔