منشیات کا خاتمہ اور اس سے عوام کو بچانا اولین ترجیح، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف

June 25, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف محمد طاہر بھٹی نے کہا ہے کہ معاشرے سے منشیات کا قلع قمع کرنا اور شعور آگہی کے ذریعے عوام کو منشیات کی وباء سے بچانا عوام اولین ترجیح ہے، اے این ایف اور سماجی اداروں کی کوآرڈینیشن اس حوالے خاص اہمیت کی حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب وملتان کی زیر نگرانی اور شعور ترقیاتی تنظیم، پائلٹ سیکنڈری سکول کے اشتراک سے انسداد منشیات کی یوتھ کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اقبال، چیئرمین شیلٹر ہوم دارالامان شاہد محمود سمیت طلباء اساتذہ کرام شریک تھے۔