حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہی ہے، یاسمین راشد

June 25, 2021

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہی ہے، انشاء اللہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) میں بون میروٹرانسپلانٹ کی سہولت دستیاب کریں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی کے ایل آئی کا دورہ کیا اور بورڈ آف گورنرز کے اراکین سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کاکہنا تھا کہ پی کے ایل آئی درست سمت میں حقیقی معنوں میں لوگوں کی خدمت کر رہا ہے۔

یاسمین راشد نے کہاکہ انتہائی کم عرصہ کے دوران 70 لیور ٹرانسپلانٹ کرکے قابل ستائش خدمت کی گئی ہے، پی کے ایل آئی میں ابھی تک 157کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوچکے ہیں،اس ادارے کو پورے پاکستان کی عوام کیلئے سودمندبنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ پی کے ایل آئی میں مفت ڈائیلسزکی سہولت بھی موجودہے۔