وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کے دوسرے گریڈ کے ملازم نے بنایا ہے، رضا ربانی

June 25, 2021

سینیٹ میں وفاقی بجٹ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کے دوسرے گریڈ کے ملازم نے بنایا ہے، جس میں عام آدمی کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ ہم نے اپنی فنانشل خودمختاری آئی ایم ایف کو دے دی ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کا موٹرویز اور ایئرپورٹ گروی رکھنے کا فیصلہ خوفناک ہے، آپ اسٹریٹجک اثاثے دے رہے ہیں، اڈے امریکا کو چاہئیں۔

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری بھی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے نظر آئے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ کے۔فور پانی کا منصوبہ کاغذوں پر تھا، سابق وفاقی حکومت نے اس کیلئے شیئر دیا، منصوبے کیلئے کس کی طرف دیکھیں؟۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پانی چوروں کو پکڑیں۔