انیس ایڈووکیٹ کی عبوری ضمانت منظور

June 26, 2021


ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس ایڈووکیٹ نے ضمانت کے لیے کراچی کی انسدادِدہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا، عدالت نے ان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

کراچی کی انسدادِدہشت گردی کی عدالت نے سابق ایم کیو ایم رہنما انیس ایڈووکیٹ کی 29 جون تک عبوری ضمانت منظور کی ہے۔

انسدادِدہشت گردی کی عدالت نے انیس ایڈووکیٹ کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

پولیس کے مطابق انیس ایڈووکیٹ کے خلاف 4 مختلف مقدمات درج ہیں، ان پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کو بھارت سے دہشت گردی کی تربیت دلوانے کا الزام ہے۔