کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا فقدان ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

June 28, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا فقدان ہے.

انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی آئی لیکن ابھی احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق ویکسین اچھی تعداد میں موجود ہے، مزید خوراک پاکستان آرہی ہیں۔

معاونِ خصوصی نے ویکسینیشن کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اب تک ویکسینیشن نہیں کرائی وہ جلد سے جلد کرالے۔