نسلہ ٹاور کے مالکان، مکینوں کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نظرثانی درخواستیں دائر

June 28, 2021

نسلہ ٹاور کراچی کے مالکان اور مکینوں نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نظرثانی کی درخواستیں دائر کردیں۔

درخواست گزاروں کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین احمد نے موقف اختیار کیا کہ نسلہ ٹاور اراضی اور نسلہ ٹاور کی اضافی اراضی دونوں قانون کے عین مطابق ہیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ نسلہ ٹاور گرانے کے فیصلے پر عمل درآمد روکے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دیا تھا۔