کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے ڈکیتی کے 4 ملزمان گرفتار

June 28, 2021

کراچی پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن میں کاررائی کرکے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار ملزمان ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شہر ی کو قتل کردیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔