وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی و اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

June 28, 2021

وزیراعظم ہاؤس میں حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی شریک ہوئے، جبکہ عشائیہ میں وفاقی وزراء اور اتحادی ارکان بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ارکان سے مختصر خطاب کیا اور بجٹ منظوری کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی عشائیہ کے دوران ارکان سے بجٹ پر مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے میں ارکان کی مختلف قسم کے پکوان سے تواضع کی گئی، بجٹ منظور ی کے لیے تمام ارکان کو کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی۔