نون لیگ نے آل پارٹیز کانفرنس کیلئے رابطہ کمیٹی بنا دی

June 29, 2021

مسلم لیگ نون نے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے رابطہ کمیٹی بنا دی، سردار ایاز صادق کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

ذرائع نون لیگ کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کو بھی بلایا جائے گا، پیپلز پارٹی اور اے این پی نے اے پی سی میں شمولیت کیلئے آمادگی بھی ظاہر کر دی۔

ایاز صادق نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو اے پی سی میں شمولیت کیلئے قائل کیا، اے پی سی کی تاریخ طے کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گی، شہباز شریف اور مریم نواز پی ڈی ایم اجلاس میں اکھٹے شرکت کریں گے۔