حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، خورشید شاہ

June 29, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ آنا اچھا لگ رہا ہے، اللّٰہ کرے پارلیمنٹ چلے۔

یہ بات خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس دوران صحافی نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ عمران خان کا مستقبل کیا ہے؟

جواب میں پی پی رہنما نے کہا کہ میں کوئی نجومی تو نہیں ہوں، تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اب کون ہے جو آگے آئے گا اور ان کا تین سال کا کیچڑ اٹھائے گا۔