خیبر پختونخوا: اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ

June 29, 2021

خیبر پختونخوا حکومت نے گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق پورے صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے یکم جولائی سے 11 جولائی تک بند رہیں گے۔

اس فیصلے کا اطلاق کیڈٹ کالجز، ماڈل اسکولز، مدارس اور تمام اکیڈمیوں پر ہوگا۔