اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی، 100پوائنٹس کم

July 13, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 47500 پوائنٹس سے کم ہو کر47400پوائنٹس پر آگیا اس طرح 100 پو ائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے21ارب روپے ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے گھٹ کر82کھر ب روپے کی سطح پر آگیا جبکہ62.37فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو سرمایہ کاروں اورمالیاتی اداروں کی جانب اسٹیل ،فوڈز، بینکنگ ،پیٹرولیم سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47715پوائنٹس کی سطح کوچھو گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس اپنی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور مندی کے بادل چھا جانے سے مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئیں جس کی وجہ سے پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 116.37پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47563.45پوائنٹس سے کم ہو کر 47447.08پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 49.13پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 19110.87پوائنٹس سے کم ہو کر 19061.74پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32542.43پوائنٹس سے کم ہوکر 32428.10پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 21ارب 9کروڑ 15لاکھ 87ہزار 397 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھر ب15ارب 80کروڑ 53 لاکھ 77ہزار 180روپے سے گھٹ کر 82 کھرب 94ارب 71کروڑ37لاکھ 89ہزار783روپے ہو گیا ۔