پاپ اسٹار زوہیب حسن اور اداکار احسن خان کی رقص کرتے ویڈیو وائرل

July 15, 2021


ماضی کے پاپ اسٹار زوہیب حسن اور اداکار احسن خان کے رقص کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

80 کی دہائی میں نازیہ حسن اور زوہیب حسن کا نام پاپ میوزک کے حوالے سے سب سے آگے تھا، ان دونوں بہن بھائیوں کو بالی وڈ میں بھی بہت شہرت ملی۔

نازیہ حسن کے انتقال کے بعد زوہیب حسن نے کافی حد تک موسیقی سے دوری اختیار کرلی تھی، اب کئی برس بعد انہوں نے قومی چینل کے لیے فلم اسٹار احسن خان کے ساتھ پرفارمنس دی جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

احسن خان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ زوہیب حسن کا شمار صف اول پاکستان کے پاپ سنگر میں ہوتا ہے، ان کے ساتھ پرفارم کر کے بہت اچھا لگا۔