ایل پی جی مہنگی، ڈسٹری بیوٹرز کا لائحہ عمل کا اعلان

July 16, 2021

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ڈسٹری بیوٹرز نے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اوگرا نے 24 گھنٹوں میں 2 بار ایل پی جی کی قیمت بڑھائی۔

انہوں نے کہا کہ اس اضافے سے ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی مہنگی کرنے کے خلاف 18 جولائی کو لاہور میں کنونشن طلب کر لیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کے چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ کنونشن میں 31 جولائی کو ہونے والی ہڑتال کو حتمی شکل دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کنونشن کے بعد ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور غیر معیاری سلنڈروں کے خلاف مارچ کریں گے۔