ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان

July 16, 2021

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 64 پیسے اضافے سے 159 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں رواں مالی سال ڈالر کی قدر 2 روپے 39 پیسے بڑھی ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 60 پیسے مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160 روپے 30 پیسے ہے۔