بس ڈرائیور نے بچوں کو جلتی بس سے زندہ نکال لیا

July 19, 2021

بس ڈرائیور نے کمال مہارت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے درجنوں بچوں کو جلتی ہوئی بس سے زندہ نکال لیا۔

بس میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ یورپی ملک اٹلی کے لمبارڈی صوبے کے شہر میلان میں آیا، جہاں ایک بس سمر کیمپ میں شرکت کرنے والے 14 سال سے 16 سال عمر کے بچوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کررہی تھی۔

بس جب میلان شہر سے 80 کلومیٹر دور ایک سرنگ سے گزر رہی تھی تو اس میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

بس کے پوری طرح جلنے سے قبل ہی بس ڈرائیور نے اپنے حواس پر قابو پاتے ہوئے کمال مہارت اور بہادری سے 25 بچوں کو جلتی بس سے باہر نکالا۔