لاہور، میو اسپتال کے ہڈی وارڈ میں اچانک آگ لگ گئی

July 19, 2021


لاہور کے میو اسپتال کے ہڈی وارڈ میں ایکسرے مشین میں اچانک آگ لگ گئی ہے۔

فائر بریگیڈ کی جانب سے وارڈ میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

اچانک آگ لگنے کے باعث میو اسپتال کے ہڈی وارڈ میں دھواں بھر گیا، وارڈ میں موجود تمام مریضوں کوفوری طور پر وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔