ملیر کورٹ سے ہتھکڑی لگا قیدی فرار

July 19, 2021

جیل سے ملیر کورٹ میں پیشی پر آیا قیدی ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالہادی سچل تھانے سے ڈکیتی کے مقدمے میں گرفتار تھا، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ غفلت برتنے پر سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔