دیا مرزا کا سوتیلی بیٹی کے ساتھ ڈانس

July 19, 2021

معروف بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنی سوتیلی بیٹی سمیرا کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں پہلے بچے کی ماں بننے والی اداکارہ دیا مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹا گرام پر اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔


اس ویڈیو میں دیا مرزا اور سمیرا کو معروف گلوکار جسٹن ویلنگٹن کے گانے ’ایکو ایکو مائی بیسٹ فرینڈ‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر ان کے مداحوں اور ساتھی بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

اب تک اس ویڈیو کو 1لاکھ 26 ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں جن میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی شامل ہیں۔