ہوا میں اڑتی کار طویل فاصلہ طے کرکے ہائی وے پر آگری

July 20, 2021

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حقیقی زندگی میں ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے فلمی منظر جیسا حادثہ پیش آیا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر یوبا سٹی میں شاہراہ پر ایک ہوا میں اڑتی کارطویل فاصلہ طے کرکے ہائی وے پر آگری۔

گاڑی نے کئی قلابازیاں بھی کھائیں مگر معجزانہ طور پر ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔

ہائی وے پر دوسری طرف سے جاتی ہوئی کار میں لگے کیمرے نے یہ منظر قید کرلیا۔