ثانیہ مرزا کی بہن کے ساتھ خوبصورت ویڈیو

July 20, 2021

بھارتی معروف ٹینس اسٹار، پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کے ہمراہ ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ہنستے ہوئے ڈانس اسٹیپ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو پر لکھا گیا ہے کہ ’دعوت پر جاتے اور آتے ہوئے۔‘


ثانیہ مرزا کی اس ویڈیو میں انہیں اور اُن کی چھوٹی بہن کو خوبصورت رنگوں کا لہنگا پہنے ہوئے اور تیار ہوئے دیکھ جا سکتا ہے، ثانیہ مرزا کی یہ ویڈیو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر 7.4 ملین فالورز رکھنے والی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا بیٹے اذہان ملک اور بہن انعم مرزا کے ساتھ نئی نئی خوبصورت ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے ۔