• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ میں امریکا کا بھاری جانی و مالی نقصان سامنے آگیا

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار ایران جنگ میں امریکا کا بھاری جانی و مالی نقصان سامنے لے آیا۔پینٹاگون کے بیان سے زیادہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کا انکشاف، تفصیلات ریکارڈ میں نہ ہونے پر سوالات اٹھ گئے۔ جنگ اخراجات حکومتی اندازوں سے کہیں زیادہ 43.6ارب ڈالرنکل آئے، ان میں بھی مزید اضافے کا امکان ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹس کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے جنگ پر ستمبر کے آغاز تک کم از کم 43.6 ارب ڈالر خرچ ہونے کا اندازہ لگایا ہے، جس میں استعمال کیے گئے ہتھیاروں کی جگہ نئے ہتھیار خریدنے کے لیے درکار 28 ارب ڈالر اور 4.3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے تباہ یا متاثر ہونے والے فوجی سازوسامان کے اخراجات شامل ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کے اندرونی اعدادوشمار سے واقف 6 حکام کے مطابق ایران جنگ میں کم از کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ پینٹاگون کے عوامی ریکارڈ میں 18 ہلاکتیں ظاہر کی گئی ہیں، اور 820 سے زائد فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید