• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکیورٹی فورسز نے قلات کے قریب این 25 پر دہشتگردوں کی عوامی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی بحفاظت بازیاب کروائے۔

دہشت گردوں نے اغوا، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔

دہشتگردوں کے ٹھکانے سے 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 کاریں برآمد کی گئیں جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد قبضے میں لیا گیا۔

دوسری جانب خاران میں دہشتگردوں نے مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کیا جس سے 10 مزدور زخمی ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید