ملک میں چوتھی کمپنی کو وینٹی لیٹر بنانے کا لائسنس مل گیا، فواد چوہدری

July 20, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سائنس منسٹری میں ہوئے کام کی بدولت چوتھی کمپنی کو بھی وینٹی لیٹر بنانے کا لائسنس مل گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال مجھے پوری امید ہے کہ ہم وینٹی لیٹر ایکسپورٹ کرنا شروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ہیلتھ سٹی بنایا تھا، ستمبر میں آٹو ڈسپوزایبل سرنج بننا شروع ہوں گی۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے گلگت بلتستان کو کورونا کے لیے آکسیجن اور وینٹیلیٹرز سپلائی کیے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 10 آئی سی یو وینٹی لیٹر اور دیگر سامان بھی گلگت بلتستان کو بھیج دیا گیا ہے۔