ایم کیو ایم پاکستان کی سیاسی چائنہ کٹنگ کی گئی، خواجہ اظہار الحسن

July 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی رکن وممبر صوبا ئی اسمبلی خو اجہ اظہا ر الحسن نے مر کز بہا در آبا د پر مشیر آئی ٹی بر ائے گلگت بلتستان حسین شاہ اور آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 40ویلی 1 کے امید وار عبد الرحمٰن گھانسی کے ساتھ پر یس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئےکہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سیا سی چائنہ کٹنگ کی گئی اس کے باوجو د پو رے پاکستان میں اپنے وجو د کو بہتر اند از میں عوام کے سامنے پیش کر رہی ہے ہم نے گلگت بلتستان میں اور کشمیر میں اس کے ساتھ ساتھ کو ئٹہ ودیگر علا قوں میں اپنے تنظیمی ڈھانچہ کو ازسر نو منظم کر نا شروع کر دیا ہے اس کا پہلا نظارہ 6اگست کو کو ئٹہ میں نظر آئیگا جہا ں ایم کیو ایم پاکستان جلسہ کر نے جا رہی ہے دوسری جا نب کنو ینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خا ن سابق میئرکر اچی وڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے سندھ کے شہر ی علا قوں کے طو ل وعرض کا دورہ کیا اور میں آپ کو ذمہ داری سے بتا رہا ہو ں کے شہروں کا انفر اسٹرکچر مکمل طو ر پر تبا ہ ہو چکا ہے اور مون سون کی ممکنہ با رشوں میں اگر عوام کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری بر اہ راست وزیر اعلیٰ سندھ اور انکی ٹیم پر ہو گی۔خو اجہ اظہا ر الحسن نے مز ید کہا کہ آج میر ا سول یہ ہے کہ اس قومی دھا رے کی کیا تعریف ہے اگر مہا جر وں کو قومی دھا رے سے با ہر رکھنے کی با ت کو ئی کر تا ہے تو وہ قائد اعظم محمد علی جنا ح کے افکا ر کی نفی کر تا ہے لسانی جما عت وہ ہے جو صوبائی سیا ست کر تے ہیں پیپلز پا رٹی نا صرف ایک لسانی جما عت ہے بلکہ سندھو دیش کی نما ئند ہ جما عت ہے جس نے سندھ سیکر یٹریٹ کو سندھی سیکر یٹریٹ بنا دیا ہے، ڈائر یکٹریٹ آف کا لجز نے انٹر کے امتحا نا ت کیلئے ایک ویجلنس کمیٹی بنائی ہے جس میں تمام 26ممبران کا تعلق اند رون سندھ سے ہے کیا شہر کر اچی میں کو ئی ایک قابل پر وفیسر نہ تھا اگر ایسا ہے تو پھر ان 26افراد میں کتنے افراد بر اہ راست کرپشن میں ملو ث ہیں اور کتنے افراد پر خو اتین کو ہراساں کر نے کے الزامات ہیں ۔