قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، وزیراعظم عمران خان

July 21, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہقربانی کا جذبہ عالمگیر حیثیت کا حامل ہے اور کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں قربانی کا جذبہ نہ ہو۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عید الاضحٰی کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم اور عالمِ اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری معیشت درست سمت پر آچکی ہے اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اعداد وشمار حوصلہ افزا ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مختلف اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ان شاءاللّہ! قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہوگا۔

آخر میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔