سائیکل سوارخوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

July 21, 2021

فلپائن میں سائیکل سوار کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

یہ واقعہ فلپائن کے شہر کوئزون میں پیش آیا، واقعے کی ویڈیو ایک دوسری گاڑی کے ڈیش بورڈ کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سائیکل سوار ایک لین سے دوسری لین میں جاتے ہوئے بس کی زد میں آگیا اور بس سے ٹکرانے کے باوجود خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔