چین ،طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم تباہ ہو گیا

July 21, 2021

چین میں شدیدطوفانی بارشوں کے باعث ڈیم تباہ ہو گیا جبکہ دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

چین میں بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک کم از کم 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔

کئی روز سے جاری بارش کے باعث زینگ زو شہر کی مرکزی شاہرائیں، ریلوے اسٹیشن اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے زینگ زو میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔